حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے اپنی کتاب ’’آشنایی با اصول دین‘‘ میں اہلِ سنت کے بزرگ علماء، بالخصوص ابن طلحہ شافعی کا حوالہ دیتے ہوئے امام جعفر صادق علیہ السلام کے فضائل اور نورانی مقام کے اعتراف کو بیان کیا ہے۔
اہلِ سنت کے بہت سے علماء نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی کرامت اور فضیلت کا اقرار و اعتراف کیا ہے۔ ان میں ابن طلحہ شافعی بھی شامل ہیں۔ جنہوں نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی توصیف کرتے ہوئے کہا:
’’جعفر بن محمد علیہ السلام کے چہرۂ انور کا نور گواہی دیتا ہے کہ آپ نبوت کی نسل سے ہیں اور آپ کے پاکیزہ اعمال اس حقیقت کو آشکار کرتے ہیں کہ آپ ذریتِ رسالت سے ہیں۔‘‘
ماخذ: آشنایی با اصول دین، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی









آپ کا تبصرہ